3

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر جمعتہ الوداع کو بطور یوم القدس منایا جائے گا، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 54816
  • 03 آوریل 2024 - 16:10
قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر جمعتہ الوداع کو بطور یوم القدس منایا جائے گا، قائد ملت جعفریہ پاکستان
صیہونیت واستعماریت اس حد تک پاگل اور اندھی ہوچکی کہ اسے بین الاقوامی سرحدوں، قوانین اور چارٹرز تک کی پرواہ نہیں

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائےگا، قوم کے تمام طبقات سے یوم القدس کی اظہار یکجہتی کی ریلیوں، سیمینارز میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ چکے، صیہونیت و استعماریت نے انسانیت سوز مظالم جس طرح ڈھائے، عورتوں،بچوں، بزرگوں کیساتھ اسپتالوں ، این جی اوز ، صحافیوں اورامدادی سرگرمیوں کوجس طرح نشانہ بنایاوہ اس کی درندگی اور سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے،سلامتی کونسل سے جنگ بندی کی قراراداد گھپ اندھیرے میں روشنی کرن ضرور مگرافسوس پوری دنیا اس کرن کو اجالے میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی،ایسے حالات میں کیسے عالمی ضمیر کا عالمی دن منایا جائےگا؟جبکہ عالمی دنیا کے حکمرانوں کے دل مردہ ہوچکے،انسانیت بھوک و افلاس، جنگ و جدل ، ظلم و جور کے سبب سسک رہی ہے، صیہونیت و استعماریت اس حد تک پاگل ہوچکی کہ اسے بین الاقوامی سرحدوں ،قوانین اور چارٹرز تک کی پرواہ نہیں، دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی ننگی جارحیت اسی سلسلے کی کڑی ہے ، یہ حملے عالمی امن کےلئے خطرہ، استعمار انسانیت کو تاراج کرنے کے درپے ہوچکا۔ان مظالم کیخلاف جمعة الوداع 25رمضان المبار ک کو پاکستان میںیوم القدس بھر پور طریقے سے منایا جائےگا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے برادر اسلامی ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صیہونیت واستعماریت اس حد تک پاگل اور اندھی ہوچکی کہ اسے بین الاقوامی سرحدوں، قوانین اور چارٹرز تک کی پرواہ نہیں ،اس حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کے خانوادوں ، ایرانی حکومت اورعوام سے پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے 05اپریل 2024ءکو آنیوالے عالمی یوم ضمیر پر کہاکہ سلامتی کونسل نے بڑی تگ و دو کے بعد غزہ جنگ بندی پر قرارداد منظور کی جو ظلم و جور کے گھپ اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن ضرور تھی مگر افسوس پوری دنیا اس کرن کو اجالے میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی تو ایسے حالات میں کیسے عالمی ضمیر کا دن منایا جائےگا؟عالمی حکمرانوں کے دل مردہ ہوچکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54816

ٹیگز