2

غزہ میں نسل کشی کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ

  • News cod : 54839
  • 03 آوریل 2024 - 22:22
غزہ میں نسل کشی کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ
اقوام متحدہ کے، انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام اور نسل کشی کی ہے۔

اقوام متحدہ کے، انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نے بتایا ہے کہ وہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی کی دستاویز تیار کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ معقول دلائل موجود ہیں جن کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ اسرائيلی حکومت نے متعدد بار قتل عام اور نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر کا کہنا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں کی وسعت اور ماہیت فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹادینے کی اسرائيل کی نیت بے نقاب کردیتی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے اس رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بقول اس کے ہمارے پاس اس بات پر یقین کرنے کی کوئی دلیل نہیں ہے کہ اسرائيل نے غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے۔

امریکی عہدیدار نے یہ بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ جنوبی افریقا کی شکایت پر ہیگ کی عالمی عدالت انصاف اپنے فیصلے میں صیہونی حکومت کو یہ حکم دے چکی ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جائے۔

اس کے علاوہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ میں اتنے بہیمانہ انداز میں جںگی اور انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے کہ بہت سے یورپی ممالک بھی اس سے عام فلسطینیوں کا قتل عام نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر کی تازہ رپورٹ پر اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں غاصب صیہونی حکومت کے نمائندہ نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ بقول اس کے اسرائيل کو کمزور کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے امریکا کی ہمہ گیر حمایت اور اس کے دیئے ہوئے ہتھیاروں سے کام لیتے ہوئے، غزہ کے عوام کے خلاف ہر قسم کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا بے جھجھک ارتکاب کیا ہے۔

غزہ پر اس کے وحشیانہ حملوں میں 32 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہری شہید اور 74 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ میں عوام کے گھروں کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے منہدم کیا ہے اور اسپتالوں میں بھی بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یورپین ہیومن رائٹس واچ نے بھی غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں عام فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کی رپورٹوں کی تصدیق کی ہے۔

یوروپین ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹوں میں بتایا ہے کہ اسرائيلی فوجیوں نے بہت سے رہائشی مکانات کو ایسی حالت میں نذر آتش کیا ہے کہ ساکنین ان کے اندر موجود تھے اور امدادی کارکنوں کو،آگ بجھانے اور ان گھروں سے لوگوں کو باہر نکالنے کی بھی اجازت نہیں دی۔

اس کے علاوہ الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے الشفا اسپتال پر اپنے حملے میں زخمیوں کو ٹینکوں سے کچل کر شہید کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54839

ٹیگز