1

غزہ میں اب تک 33 ہزار 37 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 668 دیگر زخمی ہو چکے ہیں، ذرائع

  • News cod : 54865
  • 05 آوریل 2024 - 15:10
غزہ میں اب تک 33 ہزار 37 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 668 دیگر زخمی ہو چکے ہیں، ذرائع
غزہ میں 33 ہزار 37 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 668 زخمی

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا وحشی صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 نئے جرائم میں 62 فلسطینیوں کو شہید اور 91 کو زخمی کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ میں 33 ہزار 37 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 668 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے اور گلیوں میں دبے ہوئے ہیں اور امدادی دستے ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔

7 اکتوبر 2023، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ (جنوبی فلسطین) سے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف “الاقصی طوفان” آپریشن شروع کیا اور آخر کار 45 دن کی لڑائی کے بعد ، 24 نومبر 2023 کو حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے 4 روزہ عارضی جنگ بندی قائم کی گئی۔

جنگ میں یہ وقفہ 7 دن تک جاری رہا اور بالآخر 10 دسمبر 2023 بروز جمعہ عارضی جنگ بندی ختم ہوئی اور صیہونی حکومت نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے۔

“الاقصی طوفان” کے حملوں کا جواب دینے، اپنی شکست کا ازالہ کرنے اور مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے جنگی جنون میں مبتلا وحشی غاصب صیہونی حکومت نے امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ کی پٹی کی گزرگاہیں بند کر دی ہیں اور اس علاقے پر مسلسل بمباری کر رہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54865

ٹیگز