1

وفاق المدارس الشیعہ کا علمائے کرام سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے میں مدد کی اپیل

  • News cod : 54916
  • 08 آوریل 2024 - 17:12
وفاق المدارس الشیعہ کا علمائے کرام سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے میں مدد کی اپیل
چاند نظر آنے کی صورت میںجامعتہ المنتظر، جامعتہ الکوثر اور دفتر قائد ملت جعفریہ میںاطلاع دی جائے، اعلامیہ

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے علمائے کرام سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔ مرکزی دفتر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے علماءاپنے علاقے میں شرعی شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہ شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی صورت میں قوم کی رہنمائی کی جا سکے۔

علمائے کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ رویت ہلال کی اطلاع مولانا محمد افضل حیدری، دفتر جامعة المنتظر لاہور، دفتر جامعتہ الکوثر اسلام آباد،مولانا شبیر حسن میثمی کراچی، مولانا عبدالمجید بہشتی شکار پور سندھ، مولانامحمد رمضان توقیر ڈیر ہ اسمٰعیل خان، مولانا فرحت عباس جوادی، مرکزی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان ، مولانا لعل خان توحیدی ناظم دفتر وفا ق المدارس کو دی جائے۔تاکہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54916

ٹیگز