2

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات

  • News cod : 54951
  • 11 آوریل 2024 - 20:01
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات
ملاقات میں عید الفطر کے بعد مختلف تنظیمی پروگرامات کے انعقاد کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی اور بعض پروگرامات کو قائد محترم کی رہنمائی کی روشنی میں حتمی شکل دی گئی۔

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور مختلف سیاسی، تنظیمی اور مذہبی امور پرتبادلہ خیال کیا اور قائد محترم سے رہنمائی حاصل کی۔

ملاقات میں عید الفطر کے بعد مختلف تنظیمی پروگرامات کے انعقاد کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی اور بعض پروگرامات کو قائد محترم کی رہنمائی کی روشنی میں حتمی شکل دی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54951

ٹیگز