2

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں نماز عید الفطرمولانا ضیاءالحسن نقوی، مولانا غلام شبیر نقوی النجفی نے پڑھائی

  • News cod : 54968
  • 12 آوریل 2024 - 19:06
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں نماز عید الفطرمولانا ضیاءالحسن نقوی، مولانا غلام شبیر نقوی النجفی نے پڑھائی
عالم اسلام کو اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، علماءکا خطاب

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں دو بار نماز عید الفطر ادا کی گئی۔

پہلی نماز عید الفطر کی امامت مولانا ضیاءالحسن نقوی جبکہ دوسری نماز کی امامت مولانا غلام شبیر نقوی النجفی نے کروائی ۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ غریبوں کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، عالم اسلام کو اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔انہوں نے ایران کی جرائتمندانہ پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا عالم اسلام میں سے صرف ایران نے کھل کر فلسطینیوں کی مالی عسکری اور سیاسی معاونت کی ہے اور انشاءاللہ فلسطینی بہت جلد آزادی حاصل کریں گے۔ اسرائیل تباہ ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54968

ٹیگز