4

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پیغام

  • News cod : 55176
  • 16 آوریل 2024 - 14:41
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پیغام
انہوں نے کہا کہ 1925-26 سے خاندان رسالت ص کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنین اور صحابہ کرام سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنت المعلی اور جنت البقیع ہمیں رسول خدا ص کے اجداد طاہرین، آل پاک اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1925-26 سے خاندان رسالت ص کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنین اور صحابہ کرام سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے لہذا حکمت، دانش اور وقت کی ضرورت کا تقاضا یہ ہے کہ اہل بیت رسول ص اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے تاکہ مسلم عوام کے جذبات کی تسکین ہو اور تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55176