4

آیت اللہ رئیسی اسلام اور انقلاب کے لئے بڑی برکتوں کا باعث تھے، سید مہدی حسن نقوی

  • News cod : 55604
  • 20 می 2024 - 11:54
آیت اللہ رئیسی اسلام اور انقلاب کے لئے بڑی برکتوں کا باعث تھے، سید مہدی حسن نقوی
اس دلسوز فقیہ کی رحلت پر ہم حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ اور اسی طرح حوزہ علمیہ ، مراجع عظام کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بورڈ آف ٹرسٹیز آف مدینہ العلم ٹرسٹ کے رکن سید مہدی حسن نقوی نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ رئیسی اسلام اور انقلاب کے لئے بڑی برکتوں کا باعث تھے۔

اس دلسوز فقیہ کی رحلت پر ہم حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور اسی طرح حوزہ علمیہ ، مراجع عظام کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور خداوندعالم سے دعا گو ہیں کہ ان کو اپنے مقرب اولیاء کے ساتھ محشور کرے اور اس کی بارگاہ میں بازماندگان کیلئے صبر جمیل اور اجر جزیل طلب کرتا ہوں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55604

ٹیگز