20

آیت اللہ رئیسی کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادت کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، حجت الاسلام علی اصغر سیفی

  • News cod : 55629
  • 20 می 2024 - 14:19
آیت اللہ رئیسی کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادت کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، حجت الاسلام علی اصغر سیفی
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید اور ساتھیوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ملت شریف ایران اور ایرانی عوام کو اس دردناک مصیبت پر صبر عنایت فرمائے۔

مدیر دفتر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم حجت الاسلام علی اصغر سیفی نے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ رئیسی کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادت کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔

جمہوریِہ اسلامی ایران کےہر دلعزیز صدر,مقاومتی محاذوں پر مجاہدین کی مضبوط سپر, صیہونیت عزائم کوزمیں بوس کر نیوالے عظیم مجاہد,ملت ایران کوترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کی راہ کےبے لوث خد متگزار اورعالم اسلام اورپوری دنیا کے بااثر طاقتور رہنما آیت اللہ سید ابراہیم رئیسِی کی المناک شہادت پر, جواسی خدمت کی راہ میں پیش ہوئی، نیز انکے ساتھ اور دیگر با عظمت شخصیتیں شہادت کے درجہ پر فائز ہوئیں اللہ ان سب کو غریق رحمت فرمائےاور انہیں اللہ اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے۔

ہم اس غمناک موقع پر,عالم اسلام کے مسلمانوں ,ملت ایران, رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ خامنہ ای اورآپ سب سوگواروں کو تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55629

ٹیگز