4

ابراہیم رئیسی کی شہادت، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیشں کرتا ہوں، علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 55651
  • 20 می 2024 - 16:32
ابراہیم رئیسی کی شہادت، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیشں کرتا ہوں، علامہ ساجد نقوی
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس جانگزار حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیشں کرتا ہوں، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان و دیگر شخصیات کی شہادت پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس جانگزار حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیشں کرتا ہوں، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ابراہیم رئیسی نے عالمی سطح پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا، دکھ و غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایرانی قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کی خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مسلم ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے اور باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے جرأت مندانہ عملی اقدامات سمیت ان ممالک کے دورہ جات کئے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ھاشم، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، جنرل سید مہدی رسول اور دیگر شخصیات کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55651

ٹیگز