4

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی قیادت میں وفد کی ایرانی سفیر رضا امیر ی مقدم سے ملاقات، ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت

  • News cod : 55741
  • 23 می 2024 - 9:02
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی قیادت میں وفد کی ایرانی سفیر رضا امیر ی مقدم سے ملاقات، ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت
رئیس الوفاق المدارس آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی قیادت میں وفد میں علامہ محمد افضل حیدری ،علامہ مرید حسین نقوی، ڈاکٹر سید محمد نجفی بھی شامل تھے۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد نے ایران کے سفارت خانہ میں سفیر رضا امیر ی مقدم سے ملاقات کی اور ان سے ایرانی صدرآیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھی شہداءپر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

رئیس الوفاق المدارس آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی قیادت میں وفد میں علامہ محمد افضل حیدری ،علامہ مرید حسین نقوی، ڈاکٹر سید محمد نجفی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر حافظ ریاض نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایرانی صدر کے شہادت پر افسردہ اور غمزدہ ہیں۔عوام پاکستان سمجھتے ہیں کہ ان کا اپنا ایک عزیز دوست اس دنیا سے رخصت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ایرانی قوم نے اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ایرانی قوم کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہداءکا خون اپنا اثر رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی قونصل جنرل لاہور علی اصغر مغیری سے وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی قیادت میں علماءاور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے ملاقات کی اور ایرانی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

وفد میں مولانا محمد باقر گھلو، مولانا اعجاز حیدری، مولانا حسن رضا ہمدانی،اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55741

ٹیگز