11

شنگھائی تعاون کونسل سربراہان عدلیہ کا اجلاس، شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی یاد ایک منٹ خاموشی

  • News cod : 55744
  • 23 می 2024 - 11:37
شنگھائی تعاون کونسل سربراہان عدلیہ کا اجلاس، شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی یاد ایک منٹ خاموشی
شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہان عدلیہ کے اجلاس کے دوران شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔

وفاق ٹائمز، شنگھائی تعاون کونسل کے سرہراہان عدلیہ کا انیسواں اجلاس ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہوا ہے۔

اجلاس کے موقع پر شرکاء نے شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی۔

اجلاس میں ایرانی عدلیہ کے وفد کی سربراہی کاظم غریب آبادی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔ فضائی حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار شہید صدر رئیسی سمیت تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55744

ٹیگز