3

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر جدید کا قیام، افتتاحی تقریب سے حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کا خطاب

  • News cod : 55844
  • 28 می 2024 - 18:06
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر جدید کا قیام، افتتاحی تقریب سے حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کا خطاب
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر جدید کا کورس چھ سال پر مشتمل ہوگا۔ پہلے دو سال میں کالج کی تعلیم اور شرح لمعہ کی پہلی جلد مکمل ہوگی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے زیر اہتمام جدید مدرسہ قائم کر دیا گیا۔ علامہ عارف حسین شاکری نئے مدرسے کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔ جدید مدرسے کی افتتاحی تقریب حوزہ علمیہ جامعة المتظرماڈل ٹاون میں منعقد ہوئی۔ جس میں علماءاور طلبا شریک ہوئے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے زور دیا کہ طلبا ءعلم حاصل کرنے کے درمیان آنے والی مشکلات سے نہ گھبرائیں ،ہدف ہمیشہ بلند رکھیں۔

انہوں نے کہا طلبا ءمجتہدین کے استاد حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید ابوالقاسم خوئی رحمتہ اللہ علیہ بننے کا ہدف مقرر کریں، جوعلم کابہت بڑا سمندراورمرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے بھی استاد تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کلمہ طیبہ، اذان، اقامت اور نماز یاد کریں اورترجمے پر بھی توجہ دیں۔ تقریب علامہ مرید حسین نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ کرم علی حیدری ،علامہ علمدار حسین نقوی، علامہ لیاقت حسین بھی شریک ہوئے ۔علامہ مرید نقوی نے اس موقع پر کہا کہ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر جدید کا کورس چھ سال پر مشتمل ہوگا۔ پہلے دو سال میں کالج کی تعلیم اور شرح لمعہ کی پہلی جلد مکمل ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے چار سال میں طے شدہ کورس اوریونیورسٹی تک تعلیم مکمل کروائی جائے گی۔

علامہ مرید نقوی نے کہا کہ ابتدائی طور پر 60 طلباءسے جامعة المنتظر جدید کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان کا ہاسٹل اورکلاسیں علیحدہ ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں سے دسویں کلاس تک کے بچوں کوجامعة المنتظرجدید میں داخلہ دیا گیا ہے۔ ان شاءاللہ، اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ تقریب میں علماءکے ساتھ علی مسجد کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55844

ٹیگز