20

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے فوٹوگرافی کے مقابلے کا اعلان، آخری تاریخ 15دسمبر

  • News cod : 5591
  • 13 دسامبر 2020 - 23:08
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے فوٹوگرافی کے مقابلے کا اعلان، آخری تاریخ 15دسمبر
حوزہ ٹائمز|اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام ” اسلامی اتحاد “ کے عنوان کے ساتھ ایک شاندار اور پروقات فوٹوگرافی اور گرافک ڈیزائنگ کا مقابلہ منعقد کیا جارہاہے جس میں پاکستان بھر سے فوٹوگرافرز اپنی بہترین تصاویر کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے انعامات جیت سکتے ہیں ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام ” اسلامی اتحاد “ کے عنوان کے ساتھ ایک شاندار اور پروقات فوٹوگرافی اور گرافک ڈیزائنگ کا مقابلہ منعقد کیا جارہاہے جس میں پاکستان بھر سے فوٹوگرافرز اپنی بہترین تصاویر کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے انعامات جیت سکتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہری بھی اس مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے کیلئے فوٹوگرافرز اور ڈیزائنرز حضرات کو مخصوص سائز ”4800*600px,300dpi“کی ڈیجیٹل تصویر اس ای میل ” ummapic2020@gmail.com“ پر بھیجنی ہو گی۔

تصویر جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر تک ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5591