2

وفاق المدارس الشیعہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

  • News cod : 55989
  • 10 ژوئن 2024 - 16:50
وفاق المدارس الشیعہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق،فقہ، عقائد،تجوید و قرات،حفظ قرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات لئے گئے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا۔تمام امیدواروں کو نتائج بھجوادئے گئے ہیں۔

وفا ق المدارس الشیعہ کی ویب سائٹ سے بھی نتائج معلوم کئے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ امتحانات 3 تا7مارچ تک جاری رہے۔ملک بھر میں قائم106 امتحانی مراکز میں شہادة الثانویہ العامہ (میٹرک)،الثانویة الخاصہ( ایف اے)،الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کے امتحانات میں قرآن ، تفسیر،حدیث،تاریخ،اخلاق، صرف،ادب، اخلاق ،فقہ، عقائد،اصول الفقہ،صرف ، نحو،عربی ادب،سماجیات،، منطق، تاریخ،فلسفہ، تجوید و قرات،حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات لئے گئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55989

ٹیگز