8

جے ایس او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی مجلس عمومی کا اجلاس

  • News cod : 5655
  • 14 دسامبر 2020 - 23:17
جے ایس او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی مجلس عمومی کا اجلاس
حوزہ ٹائمز|جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ڈویژنل مجلس عمومی کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ رضویہ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں نامزد مرکزی فنانس سیکرٹری جے ایس او سید راشد حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ڈویژنل مجلس عمومی کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ رضویہ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں نامزد مرکزی فنانس سیکرٹری جے ایس او سید راشد حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اراکین سے ڈویژنل مجلس عمومی کا حلف لیا اور خطاب کیا۔ اس کے علاوہ مختلف علماء نے شرکت و خطاب کیا۔ اجلاس کے دوران جے ایس او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلہ جات کئے گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5655