11

امریکہ نے المصطفی یونیورسٹی پر پابندی لگا کر اپنا مکروہ چہرہ مزید آشکار کردیا ہے، علامہ ہادی حسین

  • News cod : 5664
  • 15 دسامبر 2020 - 0:14
امریکہ نے المصطفی یونیورسٹی پر پابندی لگا کر اپنا مکروہ چہرہ مزید آشکار کردیا ہے، علامہ ہادی حسین
حوزہ ٹائمز| پاکستان میں نمایندہ آیت اللہ یعقوبی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والی امریکی حکومت نے تعلیمی ادارہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر بابندی لگا کر اپنا مکروہ چہرہ مزید آشکار کردیا ہے ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نے امریکہ کی جانب سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر لگائی جانے والی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک تعلیمی ادارے پر پابندی لگاکر تعلیم دشمن ہونے اور اپنی خباثت کا ثبوت دیا.

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی تعلیم دشمن پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ یونیورسٹی میں تمام مسالک و مذاہب کے امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر کے120 ممالک کے طلبا و طالبات دینی علوم حاصل کرتے ہیں جس کے نصاب میں دہشت گردی تو درکنار فرقہ وارانہ مواد بھی شامل نہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والی امریکی حکومت نے تعلیمی ادارہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی لگا کر اپنا مکروہ چہرہ مزید آشکار کردیا ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5664