13

گھروں میں مجالس و محافل کا اہتمام، صلہ رحمی کی ایک بہترین طریقہ ہے، پرنسپل مدرسہ علمیہ الزھراء

  • News cod : 56655
  • 09 جولای 2024 - 21:18
گھروں میں مجالس و محافل کا اہتمام، صلہ رحمی کی ایک بہترین طریقہ ہے، پرنسپل مدرسہ علمیہ الزھراء
گھر میں مجلس کا اہتمام کرنا گھر میں خیر و برکت کا سبب ہے۔ یہ نہیں کہنا چاہیئے کہ میں مسجد و امام بارگاہ میں میں نوحہ خوانی کروں گا ، مسجد اپنی جگہ پہ بابرکت ہے، لیکین اپنے گھروں میں اسکا اہتمام کریں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،مدرسہ علمیہ الزھراء سلام اللہ علیہا کلاردشت کی پرنسپل نے کہا ہے کہ صلہ رحمی کہ بہترین طریقوں میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ گھروں میں مجالس و نوحہ خوانی اور تلاوت قرآن کہ پروگراموں کہ انعقاد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

کلاردشت میں موجود مدرسہ علمیہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی پرنسپل نے ماہ محرم میں گھروں میں مجالس کا اہتمام کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: پرانے زمانے یہ رواج لوگوں میں مشہور تھا کہ مہینے یا ہفتے میں ایک مخصوص دن گھر میں اسکا اہتمام ہوتا تھا جو گھر کے لیے بھی باعثِ خیر و برکت ہوتا تھا اور گھر سے آفات و بلیات کو دور کرنے کا بھی مؤجب تھا۔مزید اسکا بچوں کی مذہبی تربیت پر بھی خاصا اثر پڑتا تھا اور جب اہل خانہ کے لیے گھر میں نوحہ خوانی اور مجلس کا اہتمام کرنا ممکن نہیں ہوتا تھا تو انکی نیابت میں مجلس پھر خاص طور پہ نوحہ پڑھا جاتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب ہمیشہ ہفتہ وار مجالس اور دعائیہ پروگرام
کہ انعقاد کی تاکید کرتے رہتے ہیں۔ اور لوگوں کو اس طرح کہ پروگراموں کے انعقاد کہ نتائج سے آگاہ بیان کرتے رہتے ہیں
ان کے لیے سامعین کی تعداد میں کمی نہ کوئی مسئلہ تھا اور نہ ہی ایک نوحے کا بار بار پڑھنا۔۔

خانم بہر کاظمی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نوحہ خوانی کو بہت پہلے سے ایک مذہبی علامت کے طور پہ سمجھا جاتا ہے اور بیشتر اوقات اور بہت سے مقامات پر اطلاع رسانی کہ طور پر، اس نے دین کے تحفظ میں بہت مدد کی ہے۔
گھر میں مجالس کا اہتمام کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک بزرگ عالم دین کہ مطابق گھر میں مجلس کا اہتمام کرنا گھر میں خیر و برکت کا سبب ہے۔ یہ نہیں کہنا چاہیئے کہ میں مسجد و امام بارگاہ میں میں نوحہ خوانی کروں گا ، مسجد اپنی جگہ پہ بابرکت ہے، لیکین اپنے گھروں میں اسکا اہتمام کریں
ایک زیارت اہل بیت علیہم کی قرائت اور ایک السلام اور
اسلام علیک یا ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام آپ کہ گھر سے بھی ہونا چاہیے۔

کلاردشت کہ مدرسہ علمیہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی پرنسپل نے کہا کہ صلہ رحمی کہ ایک بہترین قسم یہ ہے کہ ان مذہبی مجالس اور زیارات کی قرائت اور تلاوت قرآن کہ پروگراموں کہ انعقاد کو مزید وسعت دی جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56655

ٹیگز