16

عشرہ محرم الحرام 1446ھ، ضلع جھل مگسی، بلوچستان، 22 مقامات پر عشرہ مجالس

  • News cod : 56666
  • 10 جولای 2024 - 20:01
عشرہ محرم الحرام 1446ھ، ضلع جھل مگسی، بلوچستان، 22 مقامات پر عشرہ مجالس
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ بلوچستان میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ضلع جھل مگسی کے 22 مقامات پر مجالس عزاء جاری ہیں۔‎

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور مرکزی سیکرٹری جنرل، شیعہ علماء کونسل پاکستان و چئیرمین، زہرا (س) اکیڈمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر نگرانی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع جھل مگسی، صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ضلع جھل مگسی، بلوچستان کے 22 مقامات اور مجموعا صوبہ بلوچستان میں 126 مقامات پر خواتین و مرد حضرات کیلئے عشرے مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں مبلغین و مبلغات عشرہ مجالس میں سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء باوفا کی عظیم قربانی اور مقصد قیام سے روشناس فرما رہے ہیں۔
وصیت نامہ، حضرت سیدالشہداءامام حسین علیہ السلام
(مدینہ سے) میرا نکلنا نہ خود پسندی، تفریح کی غرض سے ہے اور نہ فساد اور ظلم و ستم میرا مقصد ہے، میں تو صرف اس لئے نکلا ہوں کہ اپنے نانا کی امت کی اصلاح کروں.
.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56666

ٹیگز