وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کہ استاد حجۃ الاسلام شعبان دادشی نے حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کی تقریب میں عہدیداروں اور اہلکاروں کی شرکت سے خطاب کیا جو کہ امام خمینی امام بارگاہ میں منعقد ہوئی تھی، کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی بھی صحابی کو حضرت علی علیہ السلام کی صداقت کے بارے میں کوئی شک نہیں تھا، لیکن انہوں نے مذموم قبائلی تعصبات کی وجہ سے اس صداقت کا انکار کیا۔
انہوں نے غیر ضروری نسلی اور قبائلی تعصبات کی مذمت کرتے ہوئے اہل مکہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ہونے والی جنگوں کا ایک بڑا سبب خود پرستی اور غیر ضروری تعصبات کو قرار دیا اور فرمایا: اس طرح کے غلط تعصبات نے تمام ادوار میں مسائل پیدا کیے ہیں اور اسلامی معاشروں کو نقصان پہنچایا ہے، یقیناً آج کچھ لوگ ایسے خیالات کے ساتھ اسلامی نظام کے سیاسی راستے کو بہت سے مسائل سے دوچار کرتے ہیں اور لوگوں کو اپنے غلط تعصبات کا شکار بناتے ہیں۔ اسلام کے ابتدائی دور کے جنونیوں نے نسلی اور قومیت پر غالب آ کر تاریخ کا دھارا بدل دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ قرآن اور سنت اہل بیت(ع) حق و باطل کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہیں اور ہدایت اور حق کو قبول کرنے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔