12

حسینیۂ امام خمینیؒ میں مجلس عزا کا انعقاد، رہبر انقلاب کی شرکت

  • News cod : 56692
  • 13 جولای 2024 - 17:17
حسینیۂ امام خمینیؒ میں مجلس عزا کا انعقاد، رہبر انقلاب کی شرکت
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور مشہور قاری جناب مجتبیٰ پرویزی نے تلاوت کی۔ اس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین علی علی زادہ نے مجلس سے خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز، حسینیۂ امام خمینی میں جمعہ 6 محرم کی شب سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور مشہور قاری جناب مجتبیٰ پرویزی نے تلاوت کی۔ اس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین علی علی زادہ نے مجلس سے خطاب کیا۔

مجلس میں جناب سعید حدادیان نوحہ و مرثیہ پڑھا۔

تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کا یہ سلسلہ جو آج سے شروع ہوا ہے، بارہ محرم تک جاری رہے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56692

ٹیگز