6

خدا اور اہل بیت (ع) کا قرب حضرت سید الشہداء (ع) سے دوستی اور محبت سے حاصل ہوتا ہے

  • News cod : 56752
  • 15 جولای 2024 - 19:01
خدا اور اہل بیت (ع) کا قرب حضرت سید الشہداء (ع) سے دوستی اور محبت سے حاصل ہوتا ہے
حوزہ کہ مدرس نے کہا کہ ایک طرف خدا اور اہل بیت علیہ السّلام کا قرب ایک طرف حضرت سید الشہداء علیہ السلام سے عقیدت، دوستی اور محبت سے حاصل ہوتا ہے اور دوسری طرف ان کہ دشمنوں سے دور رہنے اور بیزاری اختیار کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ مطابق حجۃ الاسلام سید حسین شفیعی داربی نے ورچوئل یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی مجلس کی تقریب میں حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی بعض خصوصیات بیان کرتے ہؤے کہا کہ حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی زیارات میں سب سے زیارت عاشورا اہل بیت علیہم السلام کی توجہ کا مرکز تھی۔

اس لیے مناسب ہے کہ زیارت کے صرف زبانی پڑھنے اور مجالس میں شرکت پہ اکتفاء نہ کریں بلکہ اس عظیم زیارت کے ایک ایک موضوعات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔ کیونکہ اس کہ ہر ایک فقرے میں علم کی دنیا موجود ہے۔

زیارت عاشورا کا یہ حصہ

اَباعَبْدِاللَّهِ اِنّی اَتَقَرَّبُ اِلی اللَّهِ وَ اِلی رَسُولِهِ وَ اِلی امیرِالْمُؤْمِنینَ وَ اِلی فاطِمَةَ وَ اِلَی الْحَسَنِ وَ اِلَیْکَ بِمُوالاتِکَ،

خدا اور اہل بیت علیہ السّلام کا قرب ایک طرف حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام سے عقیدت، دوستی اور محبت سے جڑا ہوا ہے اور دوسری طرف ان کے دشمنوں سے دوری اور ان بیزاری اختیار کرنے میں ہے۔

حجۃ الاسلام سید حسین شفیعی درابی نے مزید کہا: اس اطاعت اور برائی میں علم، سلوک اور جذبات کی تین صورتیں ہیں، اگر ہمیں امام علیہ السلام کی معرفت نہیں ہوگی تو ہم بھی اہل کوفہ والوں کی طرح ہوں گے جنہوں نے سب سے پہلے امام کو آنے کی دعوت دی تھی۔ اور پھر امام علیہ السلام سے جنگ میں گئے۔ ہمیں امام علیہ السلام کے کلام کو پڑھنا اور سمجھنا چاہیے اور صحیح معنوں میں امام علیہ السلام کی معرفت حاصل کرنی چاہئے۔

حوزہ کہ مدرس نے اپنی بات کو مزید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمل کے میدان میں ہمیں امام حسین علیہ السلام اور اپنے ائمہ علیہ السلام کی سیرت کا پابند ہونا چاہیے تاکہ یہ دعائیں حقیقی دعائیں ہوں اور آخر میں امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر آنسو بہانے چاہیئں اور عزاداری کی تقریبات منعقد کرنی چاہئیں۔

انہوں نے حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے زائرین کے مقام کے بارے میں بھی ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ اگر زائرِ امام کو امام علیہ السلام کی صحیح معرفت حاصل ہو تو اس

کو عرش الٰہی کے اوپر امام حسین علیہما السلام سے ہم سخن ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56752

ٹیگز