وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید سے تمسک اور تعلق زندگی میں کامیابی کی دلیل ہے۔ ہمیں گھروں میں قرآن فہمی کو فروغ دینے کے لئے کم از کم پانچ منٹ روزا نہ قرآن مجید کو دینے چاہیں۔ اس میں تلاوت کلام حکیم کے ساتھ ترجمہ پڑھنے سے ہم قرآن مجید کی تفہیم کی طر ف توجہ دے سکتے ہیں۔ قرآن مجید کو سمجھنے سے ہماری رہنمائی ہوگی۔ اس سے معاشرے میں عدل و انصاف کو فروغ حاصل ہوگا۔
ہم اپنے ملازمین اورہمسایوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی ہدایت حاصل کریں گے۔ وراثت میں اپنی بیٹیوں کو حصہ دیں اور قرآن مجید عدل و انصاف کا درس دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معاملات زندگی میں ا پنی مرضی کرنے کی بجائے اپنے نفس کو رضائے خدا کے حوالے کردیں۔اس حوالے سے استاذالعلماءقبلہ محمد یار شاہ صاحب کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ولایت علی کا مطلب ہے کہ آنکھیں میری ہیں۔ دیکھیں گی وہ جس کی اجازت سیرت علی دے گی ۔پیغام کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈالتے ہوئے ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا سید الشہداحضرت امام حسین علیہ السلام نے بار بار فرمایا کہ ان کی طرف سے یزید یت کے خلاف قیام کا مقصد نانا کی امت کی اصلاح کرناہے۔ وہ بار بار بتاتے رہے کہ میں سنت و سیرت نبوی پر امت کو چلانے اور امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے لیے نکلا ہوں۔
انہوں نے کہا امر باالمعروف نہ کرنے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ موت کا ڈر اور رزق میں کمی۔ لیکن حکم خداوندی ہے کہ موت وقت مقررہ سے پہلے نہیں آئے گی جبکہ امر بالمعروف سے رزق کم ہو جانے کا خدشہ۔ یہ رزق میں کمی نہیں کرتے۔












