وفاق ٹائمز، اللہ تعالیٰ کے ساتھ رابطہ کے عنوان پر حلقہ صالحین کی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں نشست رکھی گئی۔
اس حلقے کی مذہبی اسکالر خانم منیرہ نے بیان کرتے ہؤے کہا کہ درحقیقت انسانی فطرت خدا سے محبت کرنے والی ہے اور فرمایا کہ بہت سے روحانی مسائل جو انسان کو اس کی زندگی میں پیش آتے ہیں وہ خدا سے دور رہنے اور اس کی طرف توجہ نہ کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
آج کے مغربی معاشروں میں لوگوں کی زندگی عملاً خدا کے رنگ و بو سے عاری ہے اور ان کی زندگیوں میں خدا کی موجودگی کا یہ فقدان ایک قسم کی مایوسی، افسردگی اور مستقبل کے خوف کا باعث بنتا ہے۔
حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں منعقد نشست میں مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ شہداء نے اپنی زندگی کے ہر لمحے میں خدا کو یاد کیا اور آخر کار اپنے حقیقی خدا تک پہنچنے کے لئے دنیا سے رخصت ہوکر خدا سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔