26

زائرین اربعینِ حسینی کے لیے چند نصیحتیں

  • News cod : 57025
  • 10 آگوست 2024 - 12:21
زائرین اربعینِ حسینی کے لیے چند نصیحتیں
زائرین کا اس بات کو زہن نشین کرنا چاہیے کہ ہجوم سے بچنے کے لیے تقریبآ دس کلو میٹر پہلے ہی راستے کو بند کر دیا جاتا ہے۔ اگر زائرین کا حرم حضرت امام عسکری علیہ السلام کی طرف زیارت کا ارادہ ہو تو ان میں پیدل چلنے کی طاقت ہونی چاہیے تاکہ وہ اس طویل راستے سے گزر سکیں۔

زائرین اربعینِ حسینی کے لیے چند نصیحتیں:

زائرین کہ پاس اپنے سفر کا خرچہ موجود ہونا چاہیے۔ اور جب اپنی رقم عراقی کرنسی میں تبدیل کروانا چاہیں تو اس ضمن میں انکو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

اربعین کے سفر میں داخلی و خارجی راستوں کہ قوانین کی پاسداری کرنا ایک اہم موضوع ہے۔ جس کی پابندی کر کے زائر اپنا بر امن سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ زائرین کو چاہئے کہ وہ عراقی سرحد کہ قوانین کی پابندی کریں اور سفارتی نکات پہ توجہ دیں۔

عراق اپنی ثقافت اور رسم و رواج کہ حوالے سے آزاد ملک ہے۔ زائرین کے لئے اس ملک کے قوانین، روایات اور مقامی رسم و رواج کا احترام کرنا بہت ضروری ہے۔

سفر میں ہونے والی دشواری کی پیش نظر اپنے بزرگوں کو اپنے محرم رشتوں کہ ہمراہ اس سفر کے لیے بھیجیں۔

بیگ میں اپنے اہلخانہ کہ کم از کم تین افراد یا پھر جاننے والوں کا رابطہ نمبر ہمراہ ضرور رکھیں۔

زائرین کا اس بات کو زہن نشین کرنا چاہیے کہ ہجوم سے بچنے کے لیے تقریبآ دس کلو میٹر پہلے ہی راستے کو بند کر دیا جاتا ہے۔ اگر زائرین کا حرم حضرت امام عسکری علیہ السلام کی طرف زیارت کا ارادہ ہو تو ان میں پیدل چلنے کی طاقت ہونی چاہیے تاکہ وہ اس طویل راستے سے گزر سکیں۔
اگر زائرین اس دوران باقی زیارات کرنے کے لیے دوسرے شہروں میں گاڑی پر سفر کرنا چاہتے ہیں تو انکو چاہیے کہ یہ سفر دن کہ وقت کریں کیونکہ ان دنوں میں راستوں کی حالت ڈرائیونگ کے لیے زیادہ مناسب نہیں ہوتی۔
بعض ڈرائیور بھی قوانین کی پاسداری نہیں کرتے جس کہ نتیجے میںں حادثات پیش آ سکتے ہیں۔

سفری اخراجات اور کرایوں کے لیے کرنسی (دینار یا غیر ملکی کرنسی) کافی مقدار میں موجود ہونا ضروری ہے۔ اس سال ہر زائر کو عراقی کرنسی میں 200,000 دینار ادا کیے جائیں گے۔

زائرین کو چاہئے کہ اپنے دیگر کارڈ وغیرہ موٹر سائکل یا گاڑی کی چابی وغیرہ یا مزید کاغذات اپنے ہمراہ رکھنے سے گریز کریں۔
باہر کہ ملک میں صرف آپکا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہی آپ کے پاس موجود ہونا ضروری ہے۔
خواتین کو چاہئے کہ اربعین کے سفر میں اپنے ہمراہ سونا اور جواہرات رکھنے سے پرھیز کریں کیونکہ رش ہونے کی وجہ سے اس طرح کہ قیمتی سامان کی گمشدگی کا خدشہ ہوتا ہے
اس سفر کے دوران رقم، پاسپورٹ اور اہم چیزوں کو رکھنے کے لیے ایک خاص دستاویزی بیگ اپنے پاس رکھنا چاہیے جسے گردن سے لٹکایا جا سکتا ہو یا پھر کپڑوں کے نیچے رکھا جا سکتا ہو۔
اس بیگ کے اندر اپنی معلومات اور فون نمبر رکھنا بہتر ہے کہ ضرورت پڑنے کی صورت میں آپ سے رابطہ کیا جا سکے۔
زائرین کو علم ہونا چاہیے کہ اربعین کے سفر کے دوران نقل و حمل مفت نہیں ہے اور انہیں عراق کے اندر نقل و حمل کے لیے ادائیگی اپنی جیب سے کرنا ہوگی۔ موکب میں مفت کھانے اور قیام و طعام کا انتظام بھی صرف اربعین کے ہی دنوں میں ہوتا ہے۔
اور یاد رکھیں کہ عراقی کیلنڈر اور تاریخ کے مطابق اربعین ختم ہوتا ہے۔ موکب ہٹا دیے جاتے ہیں تو بہتر ہے کہ اس دن کہ پہلے سے ہی زائرین اپنے وطن واپس چلے جائیں۔
اگر آپ ریال ادا کرنا چاہتے ہیں اور عراق میں کارڈ ریڈرز سے ڈالر یا دینار وصول کرنا چاہتے ہیں( ایکسچینج آفس یا کچھ دکانوں کے اندر) تو احتیاط سے ڈالر اور دینار کی قیمت کا حساب لگائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57025

ٹیگز