15

قائد اعظم محمد علی جناح اسلامی اصولوں پرمبنی پاکستان کےخواہاں تھے، سینئر نائب صدر وفاق المدارس

  • News cod : 57396
  • 11 سپتامبر 2024 - 10:34
قائد اعظم محمد علی جناح اسلامی اصولوں پرمبنی پاکستان کےخواہاں تھے، سینئر نائب صدر وفاق المدارس
قائداعظم ؒ کی بتائی ہوئی باتیں جہاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں وہیں بابائے قوم کے کردار نے دنیا اور برصغیر کی نام ور شخصیات کو بھی اُن کی تعریف کرنے اور ان کی بے مثال شخصیت ہونے کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا ہے۔

وفاق ٹائمز، یوم وفات بابائے قوم کے موقع پر سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ قائداعظم ؒ کا کردار، اُن کی شخصیت، معاملہ فہمی، دور اندیشی، قائدانہ صلاحیت، مدبرانہ سوچ اور پاکستان بنانے کی سعیِ مسلسل ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒ کی بتائی ہوئی باتیں جہاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں وہیں بابائے قوم کے کردار نے دنیا اور برصغیر کی نام ور شخصیات کو بھی اُن کی تعریف کرنے اور ان کی بے مثال شخصیت ہونے کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا ہے۔  پاکستانی قوم ان سے آج بھی والہانہ عقیدت رکھتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57396

ٹیگز