وفاق ٹائمز، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ نے حیدرآباد سندھ میں منعقدہ عظیم الشان” ھفتہ وحدت کی مناسبت سے اتحاد بین المسلمین کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی اور شیعہ، سنی اجتماع سے موجودہ عالمی و ملکی صورتحال میں امت مسلمہ کو وحدت کی عملی تصویر کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
منتظمین کی جانب سے سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا اور محدود وقت میں دعوت قبول کرنے پر شیعہ علماء کونسل ضلع حیدرآباد کی جانب سے خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا، پروگرام میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر رضا پارسا صاحب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار، صوبائی سینیئر نائب صدر عزیز اللہ شاھ، صوبائی نائب صدر دوست علی ونگانی جے ایس او کے صوبائی آرگنائزر محسن علی ونگانی بھی موجود تھے۔
علماء کرام و کارکنان اور ڈویژن صدر محمد علی شاکر ضلع صدر مولانا حزب اللہ بھٹو ، جنرل سیکرٹری نوید مصطفٰی چانڈیو ، نائب صدر عنایت علی جروار، و دیگر نے مرکزی سیکرٹری جنرل کا مختلف مقامات پر استقبال بھی کیا۔












