وفاق ٹائمز، ایران نے مرکز اور جنوبی اسرائیل کی طرف 400 سے زائد میزائل داغے ہیں۔
خبر رساں ایجنسیوں نے تصاویر شائع کرتے ہوئے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ صہیونی فوج نے تصدیق کی کہ کچھ دیر پہلے ایران کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر میزائل داغے گئے۔
رپورٹس کے مطابق، صہیونی میڈیا نے بتایا کہ ایران نے مرکز اور جنوبی اسرائیل کی طرف 400 سے زائد میزائل فائر کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنے تمام شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد تمام لوگ پناہ گاہوں میں رہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا بیان:
امتِ مسلمہ اور ملت اسلامیہ، عزت دار اور شہید پرور ایرانی قوم!
صیہونی حکومت کے ہاتھوں مجاہد شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی حاکمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں اور لبنان و غزہ کے بے گناہ عوام کے قتلِ عام میں امریکہ کی حمایت سے صیہونی ریاست کی جارحیت کے پیشِ نظر، اور محورِ مقاومت کے عظیم رہنما، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور سپاہ پاسداران کے اعلیٰ کمانڈر سید عباس نیلفروشان کی شہادت کے بعد، سپاہ پاسداران کے فضائی شعبے نے چند لمحے قبل درجنوں بیلسٹک میزائل داغ کر مقبوضہ علاقوں کے اہم فوجی و سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ یہ آپریشن قومی سلامتی کونسل کی منظوری، مسلح افواج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر کی ہدایات اور ایران کی فوج اور وزارت دفاع کی حمایت و پشت پناہی سے انجام پایا۔