4

کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے، ایرانی وزیرخارجہ کا یورپی ممالک کو انتباہ

  • News cod : 57873
  • 02 اکتبر 2024 - 12:28
کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے، ایرانی وزیرخارجہ کا یورپی ممالک کو انتباہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ایران کے میزائل حملوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وفاق ٹائمز، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی ممالک کے ہم منصبوں سے ٹیلفونک رابطہ کرکے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ تہران میں حماس کے رہنما شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد دو مہینے صبر و تحمل کے دوران صہیونی حکومت نے لبنان اور غزہ میں جنگ کی آگ کو مزید بھڑکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر 51 میں موجود اپنے حق دفاع کے تحت صہیونی فوجی مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا حملہ ختم ہوگیا ہے تاہم اگر صہیونی حکومت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی تو ہمارا جواب مزید سخت ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا ہے اگرچہ جنگ سے ہم نہیں ڈرتے ہیں۔ ہم دیگر ممالک کو انتباہ کرتے ہیں کہ اس موقع پر مداخلت سے باز رہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57873

ٹیگز