17

سید مقاومت کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ شبیر حسن میثمی کا پشاور میں مجلس عزا سے خطاب

  • News cod : 57881
  • 03 اکتبر 2024 - 20:38
سید مقاومت کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ شبیر حسن میثمی کا پشاور میں مجلس عزا سے خطاب
الم اسلام نے اس جن گ میں مکار صہونی حکومت کی جانب سے دھوکے سے ایک اور بطل حریت کی جان لی ہے جو ماضی کی طرح صہونی حکومت اور اس کی پشت پناہ شیطانی رجیم کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائے گی بلکہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ سید مقاومت شیخ السید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ کی شہادت عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ تاہم دنیا بھر کی شیطانی قوتوں کی جانب سے مل کر سید مقاومت کو بمباری کر کے شہید کرنا ثابت کرتا ہے کہ صہونی حکومت اور اس کے پشت پناہ حزب اللہ سے لرزہ براندام ہیں۔

پشاور میں مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ کی شہادت سے تحریک آزادئ فلسطین کی محافظ حریت پسند تنظیم حزب اللہ مذید مظبوط ہوگی کیونکہ شہادتیں اسلام اور بالخصوص مکتب تشیع کے لیے حیات جاویداں کا درجہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ باطل قوتوں کی خلاف جنگ میں حق کے نمائندوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں جن کی بدولت حق آیا اور باطل مٹ گیا کیونکہ باطل کو مٹنا ہی تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ عالم اسلام نے اس جن گ میں مکار صہونی حکومت کی جانب سے دھوکے سے ایک اور بطل حریت کی جان لی ہے جو ماضی کی طرح صہونی حکومت اور اس کی پشت پناہ شیطانی رجیم کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائے گی بلکہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالم اسلام ایک حسن نصر اللہ کی ش ہاد ت کے ثمر میں ہزاروں حسن نصراللہ کو جنم دے گا جو قبلہ اول بیت المقدس پر صہونیوں کا ناپاک قبضہ ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ آخر میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سید مقاومت شیخ السید حس ن ن۔ صر اللہ اعلی اللہ مقامہ انکی شہیدہ صاحبزادی اور خانوادہ کے دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57881

ٹیگز