وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام ضمنی امتحانات 19اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)،الثانویة الخاصہ( ایف اے)،الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کے ضمنی امتحانات کاہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔
امتحانات پہلے وقت صبح 9 سے 12 بجے، دوسرے وقت 2 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔19 اکتوبر کو قرآن ، تفسیر،حدیث،تاریخ،اخلاق، صرف،ادب، اخلاق ،20اکتوبر کو فقہ، عقائد،اصول الفقہ،21 اکتوبر کو حدیث،صرف ، نحو،عقائد،ا خلاق،عربی ادب، سماجیات، جبکہ 22اکتوبر کو پہلے وقت میں منطق، تاریخ،فلسفہ، زبانی امتحان، دوسرے وقت میں تجوید و قرات،حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات ہوں گے۔












