وفاق ٹائمز، جمہوریہ سوڈان کے مالیاتی اور اقتصادی منصوبہ بندی کے وزیر جبرائیل ابراہیم محمد فضیل نے ایران میں سوڈانی سفیر عبد العزیز حسن صالح طحہ کے ہمراہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں حاضری اور حرم کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ہے۔
سوڈانی وزیر خزانہ اور سفیر نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے فن تعمیر اور تاریخ سے آشنائی اور حرم میں مدفون علماء کی قبروں پر بھی حاضری دی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سوڈانی سفیر کا گزشتہ دو ماہ میں یہ دوسرا دورہ ہے اور دو ماہ قبل بھی سوڈانی سفیر نے اپنے نائب کے ہمراہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حاضری دی تھی۔