3

دہشت گردی تشویشناک ،ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے ، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

  • News cod : 58577
  • 11 نوامبر 2024 - 16:46
دہشت گردی تشویشناک ،ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے ، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا چند دن پہلے کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والا بم دھماکہ بھی ملکی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ۔جبکہ پارا چنار ایک عرصے سے دہشت گردی اور بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ملک میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کریں۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے نے عوام کو افسردہ کرنے کے ساتھ ان میں عدم تحفظ کا احساس بھی پیدا کردیا ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا چند دن پہلے کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والا بم دھماکہ بھی ملکی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ۔جبکہ پارا چنار ایک عرصے سے دہشت گردی اور بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے پاراچنار کے راستے بند کر رکھے ہیں ۔تین اطراف سے افغانستان کی سرحد سے جڑا حساس شہر پاراچنار کے عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی اشیاءبھی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ۔جبکہ ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور دہشت گردوں سے راستے کھلوانے میں ناکام ہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پارا چنار کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور بند راستے کھولے جائیں۔پاراچنا ر سامان لے جانے والے ٹرکوں کو لوٹنا اور مسافروں کو شہید کرنے کے اقدامات غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58577

ٹیگز