18

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے 48ویں سالانہ جلسے میں شرکت علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے 48ویں سالانہ جلسے میں شرکت

  • News cod : 58606
  • 17 نوامبر 2024 - 9:01
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے 48ویں سالانہ جلسے میں شرکت علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے 48ویں سالانہ جلسے میں شرکت
ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے اپنے جامع خطاب میں دینی تربیت، اخلاقی اقدار، پاراچنار، کشمیر، غزہ، جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال اور سید حسن نصراللہ کے چہلم کی مناسبت سے مفصل گفتگو کی۔

وفاق ٹائمز ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعۃ المعصومین سدھو پورہ فیصل آباد کے 48ویں سالانہ جلسے میں شرکت کی۔ ان کی آمد پر جامعہ کے پرنسپل علامہ ناظم حسین، مولانا نصرت عباس اور مولانا امتیاز حسین نے طلباء و مومنین کے ہمراہ ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

علامہ میثمی نے اپنے جامع خطاب میں دینی تربیت، اخلاقی اقدار، پاراچنار، کشمیر، غزہ، جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال اور سید حسن نصراللہ کے چہلم کی مناسبت سے مفصل گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خدمات پر بھی مختصر اور جامع روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علامہ فیاض حسین مطہری اور مولانا امداد علی گھلو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58606

ٹیگز