وفاق ٹائمز، تشکل غلامان امام مهدی آخرالزمان عج مقیم قم کی جانب سے منعقدہ پانچواں سالانہ عشرہ فاطمیه(س) کے پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مولاناسید شمیم رضا رضوی صاحب نے کہا کہ کل کائنات کا خلاصہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہے۔
تو اگر فاطمہ (س) راضی ہوگئی تو کائنات کے ہر شئی راضی ہوگئی اور اگر فاطمہ (س)ناراض ہوگئی تو کائنات کا ذرہ ذرہ ناراض ہوگیا۔
مجلس عزا میں طلاب و زائرین و علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔
یہ عشرہ ہر سال مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں منعقد کیا جاتا ہے جس سے اُردو زبان کے مختلف علمائے کرام اور اسکالرز خطاب کرتے ہیں۔
اس عشرے کا اختتام 23 جمادی الاول کو ہوگا۔












