وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی سے کرم پاراچنار سے تشریف لائے انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد نے جامعۃ الکوثر میں ملاقات کی۔
وفد نے پاراچنار کے حالات سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی ،مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی،وفاق المدارس سے علامہ افضل حیدری سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
قائد محترم نے انجمن حسینیہ اور پاراچنار مرکز کے وفد کی مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔












