وفاق ٹائمز، قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کی رہائش گاہ پر المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران کے استاد علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے علامہ ڈاکٹر اعجاز نگری کے ہمراہ تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب نے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب کے علمی کاموں کو خراج عقیدت پیش کیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان میں مستقل طور پر ان کے کاموں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا آپ کو ایک بڑا مستقل ادارہ کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی قوم آپ سے صحیح معنوں میں مستفید ہوں۔












