20

راستے نہ کھولے گئے تو پارا چنارکی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 59409
  • 01 ژانویه 2025 - 18:47
راستے نہ کھولے گئے تو پارا چنارکی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، علامہ سبطین سبزواری
ہم کرم کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں،  ڈی جی آئی ایس پی آر کا پاراچنار میں ادویات کی دستیابی بارے بیان حقائق کے منافی ہے، خوراک اور ادویات سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کو تو میسر ہیں، پاراچنار کے عوام کو نہیں

وفاق ٹائمز، مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاہور پریس کلب کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے بتائیںپاراچنار کے بچوں بوڑھوں یا خواتین کا قصور کیا تھا؟گذشتہ چالیس سالوں میں ملت جعفریہ نے پاکستان کے ہر علاقے سے جنازے اٹھائے ، تھکے نہیں۔ہم موت کو شہادت بناتے ہیں ۔پاراچنار میں کربلا دکھائی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ راستے نہ کھولے گئے تو ہم لانگ مارچ لے کر پارا چنار جانے کا اعلان کریں گے ۔ان کا کہنا تھا ہم تو کرم کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔ بتائیں دہشت گرد تکفیری گروپ کس کے خلاف اعلانات کررہے ہیں ، جن کے یہ پروردہ ہیں، انہیں کی زبان بول رہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ریاستی اداروں میں موجود جنرل ضیاءالحق کے ساتھی پاراچنار میں دہشتگردوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا پاراچنار میں ادویات کی دستیابی بارے بیان حقائق کے منافی ہے۔ خوراک اور ادویات وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کو تو میسر ہیں، پاراچنار کے عوام کو نہیں۔ لگتا ہے عوا م کو کیڑے مکوڑے سمجھا جارہا ہے۔ اور خیبر پختونخواہ حکومت راستے کھلوانے کے لئے ہتھیارجمع کروانے کی شرط پر بلیک میل کررہی ہے۔

بیرسٹر سیف دنیا کا جھوٹ میڈیا کے سامنے بیان کرکے اپنی عاقبت خراب کررہاہے۔ اس شخص میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔دھرنے سے مولانا احمد اقبال رضوی،مولانا حسن رضا قمی، مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، صغیر عباس ورک، مولانا حسن رضا ہمدانی، قاسم علی قاسم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59409

ٹیگز