7

صیہونی ریاست کوتسلیم نہ کرنا امت مسلمہ کی غیر ت کا تقاضا ہے،ڈاکٹر عبدالغفور راشد

  • News cod : 5948
  • 19 دسامبر 2020 - 17:16
صیہونی ریاست کوتسلیم نہ کرنا امت مسلمہ کی غیر ت کا تقاضا ہے،ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ ٹائمز|نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ ناجائز اسرائیلی ریاست فلسطینی سرزمین پر ناسور ہے۔جو فلسطینیوں کو بے گھر کرکے بنائی گئی۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کی خواہش ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ ناجائز اسرائیلی ریاست فلسطینی سرزمین پر ناسور ہے۔جو فلسطینیوں کو بے گھر کرکے بنائی گئی۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کی خواہش ہے۔آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ اور اور عالم اسلام پر قرض ہے۔ امت مسلمہ کی غیر ت اور عزت کا تقاضا ہے کہ صیہونی ریاست کوتسلیم نہ کیا جائے۔اور جو اسلامی ممالک اس حوالے سے کمزوری دکھا رہے ہیں، ان کو اپنی کمزور حرکت سے باز آجانا چاہئے۔ قرآن مجید کا اٹل فیصلہ ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہوسکتے،اس لئے دشمن کے ساتھ دوستی کبھی ہمارے مفاد میں نہیں ہو سکتی ہے۔اسرائیل کو تسلیم کرنے جیسی بزدلانہ حرکت سے بلاشبہ امت مسلمہ کی قوت کمزور ہوگی اور دشمن کی تقویت کا باعث ہوگی۔ ہمیں کب عقل آئے گی اور دشمن کے حربوں کو سمجھیں گے۔

انہوں نے اپیل کی کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیل کا مشترکہ طور پر بائیکاٹ کریں اور جو ممالک صیہونی ناجائز ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں ،وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے امت مسلمہ کا اجتماعی مفاد سامنے رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5948