2

مختصر حالات زندگی علامہ محمد رمضان توقیر

  • News cod : 59724
  • 21 ژانویه 2025 - 18:40
مختصر حالات زندگی علامہ محمد رمضان توقیر
ابتدائ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1967میں مدرسہ باب النجف جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل ہوگئے اور استاذالعلماء علامہ غلام حسن نجفی صاحب قبلہ مرحوم اعلی اللہ مقامہ سے دینی تعلیم حاصل کی اور 1971 میں فاصل عربی کا امتحان پاس کیا

مختصر حالات زندگی علامہ محمد رمضان توقیر

تحریر: ندیم عباس شہانی

علامہ محمد رمضان توقیر 1954میں حاجی مورہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں غلام حیدر بلوچ کے گھر پیدا ہوئے

ابتدائ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1967میں مدرسہ باب النجف جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل ہوگئے اور استاذالعلماء علامہ غلام حسن نجفی صاحب قبلہ مرحوم اعلی اللہ مقامہ سے دینی تعلیم حاصل کی اور 1971 میں فاصل عربی کا امتحان پاس کیا

ایک سال تک درسگاہ ولی العصر ڈیرہ غازیخان میں مدرس رہے پھر 1981 میں قم مقدسہ چلے گئے

قم سے واپس ا کر تحریک جعفریہ پاکستان سے منسلک ہو گئے اپ تحریک جعفریہ کے صوبائی صدر کے پی کے۔۔کے صدر بھی منتخب ہوئے

2002 میں صوبہ کے پی کے ۔کے وزیر اعلی اکرم خان درانی کے صوبائی مشیر بھی منتخب ہوئے

آج کل شیعہ علماء کونسل کے سینئر نائب صدر ہیں اور قومی امور میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی صاحب کے دست راست ہیں

مدرسہ جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین ڈی آئ خان کے پرنسپل ہیں اور ایک بہترین مدرس بھی

اللہ تعالی سلامت رکھے اور ہمیشہ محفوظ رکھے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59724

ٹیگز