5

علامہ شبیر حسن میثمی کی پاراچنار کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ذمہ داران سے ملاقات

  • News cod : 59881
  • 29 ژانویه 2025 - 10:10
علامہ شبیر حسن میثمی کی پاراچنار کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ذمہ داران سے ملاقات
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسلام آباد میں پاراچنار کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس کے دوران خیبر پختونخواہ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران سے ملاقات‎ کی ہے۔

وفاق ٹائمز، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسلام آباد میں پاراچنار کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس کے دوران خیبر پختونخواہ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران سے ملاقات‎ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران کی موجودگی میں موجودہ پاراچنار کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس جاری ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی پاراچنار کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ذمہ داران سے ملاقات

اس اجلاس کے دوران صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صدر صاحبزادہ ابوالخبیر زبیر، لیاقت بلوچ و سیکرٹری اطلاعات حکومت کے پی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا اور بیرسٹر سیف نے سیکرٹری جنرل سے فرداً فرداً ملاقاتیں کی اور مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ بھی کیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی پاراچنار کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ذمہ داران سے ملاقات

پی ٹی آئی کے ذمہ داران نے پارا چنار کے لیے ادویات، ایئر ایمبولینس و دیگر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی میں تعاون کا یقین بھی دلایا اور تمام اقدامات پر سیکرٹری جنرل کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر رفقاء بھی موجود ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59881

ٹیگز