وفاق ٹائمز، سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم وعالمی ادارہ الباقر کے بانی و سربراہ حجتہ الاسلام علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف کے صدر علامہ سید خاور عباس نقوی ہمراہ اعضاء کابینہ و حوزة علمیہ امام باقر (ع) دمشق سيدة زينب (ع) کے مدير حجتہ الاسلام علامہ ڈاکٹر شیخ محمد حسن تقی کے ساتھ مرجع دینی آیت اللہ العظمى شيخ حافظ بشیر حسین نجفی صاحب سے انکے دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں شام سے تشریف لانے والے مہمانان گرامی نے مرجع عالیقدر کی خدمت میں شام کے موجودہ حالات اور وہاں تشیع کے مسائل کی وضاحت کی اور سربراه عالمی ادارة الباقر نے انہیں بتایا کہ شام میں رجیم چینج کے بعد دمشق میں موجود حوزہ علمیہ امام باقر (ع) کا تدریسی عمل اب نجف اشرف میں شروع کیا جارہا ہے جس پر مرجع عالیقدر نے دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔












