14

جامعہ حقانیہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آیت اللّہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

  • News cod : 60445
  • 03 مارس 2025 - 5:49
جامعہ حقانیہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آیت اللّہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سمیت ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کرنا ہوگی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اکوڑہ خٹک میں جامعہ حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، افسوس دہشت گردی کیخلاف ماضی میں آپریشن تو کئے جاتے رہے، مگر دہشت گردی کی جڑیں نہیں ختم کی گئیں، جس کے باعث آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سمیت ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب مدارس کو نشانہ بنا رہے ہیں، سکیورٹی ادارے بھی دہشت گردوں کو نشانہ ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی ’’گڈ اور بیڈ‘‘ کی تقسیم ختم کرکے بلاامتیاز ان کیخلاف کارروائی کی جائے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60445

ٹیگز