7

حوزہ علمیہ مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں کئی مراکز سے آگے ہے

  • News cod : 60487
  • 08 مارس 2025 - 16:39
حوزہ علمیہ مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں کئی مراکز سے آگے ہے
حجت الاسلام والمسلمین خسروپناه نے کہا: حوزہ علمیہ مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں بہت سے دوسرے مراکز سے آگے ہے اور یقیناً طلباء اور اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وفاق ٹائمز کے مطابق، ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناه نے کہا: مصنوعی ذہانت (AI) جو کہ ایک اوپن سورس کے طور پر تیار کی جاتی ہے، الگورتھم اور کوڈنگ پر مبنی ہوتی ہے جو کہ کچھ اقدار پر استوار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: جو ڈیٹا ان اوپن سورسز کو فراہم کیا جاتا ہے وہ معلومات میں تبدیل ہوتا ہے لہذا یہ معاشرے کو گمراہی کی طرف لے جا سکتا ہے اور سعادت و ہدایت کی طرف بھی رہنمائی کر سکتا ہے اور اسی طرح کئی ایک مسائل کے حل میں مددگار بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کے سیکرٹری نے کہا: مصنوعی ذہانت (AI) ایک ایسا آلہ ہے جس کا استعمال درست اور غلط دونوں طرح سے کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: میرے خیال میں حوزہ علمیہ نے مرکز کمپیوٹر نور اور دیگر مراکز کے قیام کے ذریعہ مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں کافی کامیابی حاصل کی ہے اور اس نے کئی بہترین مصنوعات تیار کی ہیں جو اس وقت حوزوی، یونیورسٹی، محققین اور سکالرز کے لیے دستیاب ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین خسروپناه نے کہا: ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کے منظور کردہ دستاویز کے مطابق حوزہ علمیہ اس میدان میں بہت سے دوسرے مراکز سے آگے ہے اور یقیناً اس میدان میں حوزہ کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ اسے اپنا راستہ طے کرنا چاہیے اور طلباء اور اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60487

ٹیگز