وفاق ٹائمز ، سندھ کے معروف عالم دین عالم با عمل علامہ سید محمد عالم شاہ موسوی رح اس دارفانی سے انتقال کر گئے ہیں۔
ان کی وفات پر سرپرست اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ غم کی ان ساعتوں میں ہم مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے پروردگار سے مرحوم و مغفور بزرگ عالم دین کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین