3

ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

  • News cod : 60601
  • 23 مارس 2025 - 0:26
ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا
یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارک باد

رمضان المبارک کی وجہ سے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات کو محدود پیمانے پر روایتی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

رواں سال یوم پاکستان کی مرکزی تقریب روایتی پریڈ کو محدود پیمانے پر ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے انہیں سلامی پیش کریں گے۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوانِ صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے، جب کہ پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

تقریب میں غیرملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت بھی ہوگی۔ یوم پاکستان کی یہ تقریبات ملک بھر میں قومی یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کی عکاس ہوں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60601

ٹیگز