وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملک بھر میں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں چند اہم مقامات پر نماز عید الفطر کے اوقات جاری کردیے ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں 7 بجے نماز عید الفطر پڑھائیں گے جبکہ دوسری نماز 7.45بجے صبح مولانا غلام شبیر نجفی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔
اسلام آبادمیں7 بجے مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو مولانا اختر عباس ،7.30 بجے مسجد امام صادق علیہ السلام۔مولانا محمد شفاءنجفی ،لاہور 7.30بجے مسجد صاحب الزمان کرشن نگر مولانا نوید اصغر شمسی،کراچی میں 8بجے خواجہ جامعہ مسجد کھارا در مولانا طالب حسین موسوی،7.30جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد مولانا مرزا یوسف حسین ،8بجے جامعہ مسجد یثرب ڈیفنس مولانا غلام حسین اسدی ،پشاورمیں7.30بجے مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی مولانا عابد حسین شاکری ،8بجے مرکزی مسجد کوچہ رسالدار مولانا یاور عباس خلیلی ،کوئٹہ میں8بجے شیعہ عید گاہ علمدار روڈ مولانا سید ہاشم موسوی ،مظفر آبادآزاد کشمیر میں8بجے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مولانا خادم حسین مفکری،سکردومیں 7بجے میدان مرکزی عید گاہ مولانا سید باقر حسینی ،گلگت میں7.30بجے مرکزی امامیہ مسجد محلہ جوٹیال مولانا سید راحت حسین الحسینی ،8بجے مسجد و امام بارگاہ دینور مولانا شیخ مرزا علی نماز عید الفطر پڑھائیں گے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق لاہور میں جامعہ عروة الوثقیٰ ،مدرسة الواعظین ،مسجد شاہ خراسان نیلم بلاک اقبال ٹاون میں بھی 7بجے ہی نماز عید ادا کی جائے گی۔
جبکہ منہاج الحسین جوہر ٹاون ، مسجد کشمیریاں موچی گیٹ،امامیہ مسجد لوکو شیڈ ورکشاپ،جامعہ کریمہ اہل بیت پنجاب سوسائٹی، مسجد امامیہ لال بھاٹی گیٹ میں 7.30 بجے ، جبکہ مسجد قصر بتول شادما ن ،مسجد شہید عارف الحسینی ، جامعہ باقر العلوم مغلپورہ، قومی مرکز خواجگان شادمان ،جامعہ امامیہ کربلا گامے شاہ ، ناصر باغ میں 8 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ وفاق المدارس کی طرف سے دیگر مقامات پر نماز عید کے اوقات علیحدہ سے جاری کئے گیے ہیں۔












