وفاق ٹائمز،رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہلال کمیٹوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر رہبر انقلاب اسلامی کے نزدیک ماہ شوال کا چاند ثابت ہوگیا ہے لہذا کل بروز پیر یکم شوال اور عیدالفطر ہے۔
تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی (رح) میں صبح آٹھ بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
پاکستان کی رؤیت ہلال کمیٹی کے مطابق، ماہ شوال کے چاند کے رؤیت کی تصدیق ہوگئی ہے لہذا کل بروز پیر، عید الفطر کا اعلان کیا جاتا ہے۔
پیر کی صبح پاکستان بھر میں نماز عید الفطر کے پرشکوہ اجتماعات منعقد ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر کی مناسبت سے 3 دن کی عام تعطیل ہوتی ہے۔
ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ لکھنؤ، حیدرآباد دکن اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں چاند کے نظر آنے کی مصدقہ رپورٹ مل گئی ہے۔ اس کے بعد پیر کے روز ہندوستان میں بھی عید الفطر کا اعلان کردیا گیا ہے۔












