وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبہ بوشہر میں بین الاقوامی القدس سیمینار سے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ بے پناہ اسرائیلی مظالم اور شدید جارحیت کے باوجود فسلطینی اور لبنانی عوام کی قربانیوں، جذبے، عزم، ہمت اور شجاعت کو دیکھ کر یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ شہدائے فلسطین کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ارض فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر دنیا کے تقشے پر نمودار ہوگا جبکہ مسلمانوں کا قبلہ اول بھی آزاد ہوکر فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام اسلامی حکمران غزہ کے مظلومین کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔