4

غزہ میں شدید انسانی بحران کے بعد 9 امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت

  • News cod : 60885
  • 19 می 2025 - 16:17
غزہ میں شدید انسانی بحران کے بعد 9 امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت
غزہ میں ہفتوں سے جاری شدید انسانی بحران کے بعد، اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پیر کے روز 9 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، مزید ٹرکوں کی آمد متوقع ہے، تاہم ان کے داخلے کے لیے ابھی حتمی منظوری نہیں دی گئی۔

یہ امداد اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے توسط سے پرانے طریقہ کار کے تحت غزہ بھیجی گئی ہے، اور ان اداروں کو امداد کی تقسیم کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، امدادی ٹرک کرم ابو سالم گذرگاہ پر پہنچ چکے ہیں اور جلد ہی غزہ میں داخل ہو جائیں گے۔

اسرائیلی اخبار “معاریو” نے دعویٰ کیا ہے کہ امداد کی فوری اور محدود فراہمی کا انتظام اسرائیلی فوج خود کر رہی ہے اور یہ سلسلہ 24 مئی کو نئے تقسیماتی طریقہ کار کے آغاز تک جاری رہے گا۔ امداد چار مراکز میں تقسیم کی جائے گی جنہیں امریکی نجی سیکیورٹی کمپنیاں چلا رہی ہیں، جن کے اہلکار حال ہی میں اسرائیل پہنچے ہیں۔

دوسری جانب اخبار “اسرائیل ہیوم” نے انکشاف کیا ہے کہ امداد کی یہ فراہمی دراصل امریکی-اسرائیلی قیدی “عیدان الکزنڈر” کی رہائی کے معاہدے کا حصہ ہے۔ اس معاہدے میں امریکہ نے حماس کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا تاکہ انسانی امداد غزہ میں داخل ہو سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60885

ٹیگز